23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:18
رحمن ملک بلا مقابلہ سندھ سے سینیٹر منتخب،نوٹی فکیشن جاری
جیو نیوز - کراچی… وفاقی مشیرداخلہ رحمان ملک پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سندھ سے بلا مقابلہ سینیٹرمنتخب ہوگئے ان کے کاغذات پر اعتراض کرنے مولوی اقبال حیدر ایڈوکیٹ کامیابی کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن پہنچے۔ سندھ میں سینیٹ کی ٹیکنوکریٹس اور علماء کی خالی نشست پر رحمان ملک کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ نے انہیں درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیا اور رحمان ملک کی بلامقابلہ کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ کامیابی کے اعلان کے بعد مولوی اقبال حیدر ایڈوکیٹ الیکشن کمیشن پہنچے جہاں انہوں نے رحمان ملک کی نامزدگی کے خلاف اپنا اعتراض جمع کرایا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے اپنی کامیابی پر تعاون پر الطاف حسین اور ارباب غلام رحیم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپیل کرتا ہوں چیف جسٹس پاکستان ججز کی تصاویر لگا کر انتخابی مہم چلانے والوں کا ازخود نوٹس لیں۔رحمان ملک نے کہا کہ آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی ایم کیوایم اور اتحادیوں کی ہوگی۔وزیرقانون پنجاب کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں نوازشریف اور شہباز شریف کو بھی گالیاں دیتے رہے ہیں لگتا ہے اب تحریک انصاف میں جائیں گے۔