تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:27

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں ہلاکتیں 11 ہوگئیں، اضافے کا خدشہ

جیو نیوز - میرانشاہ … شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے ملحقہ شوال کے علاقے میں امریکی جاسوس طیارے نے گھر پر یکے بعد دیگرے 8 میزائل داغے، جس سے گھر تباہ ہو گیا، ملبے سے 11 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے بعد بھی 5 سے زائد جاسوس طیارے علاقے پر پرواز کرتے رہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.