تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:32

باجوڑ ایجنسی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جیو نیوز - باجوڑ … سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کٹ کوٹ اور برکٹ کوٹ سمیت تحصیل ماموند کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود اور ریموٹ کنٹرول بم میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کئے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 14 پوائنٹ 5 ایم ایم گن، روسی ساخت کے کلاشنکوف، راکٹ لانچر کے گولے، 40 مارٹر گولے، دستی بم، بم میں استعمال ہونے والی وائر اور خودکش حملوں میں استعمال ہونے والے بارود کی بھاری مقدار شامل ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پکڑا جانے والا گولہ بارود زمین کے اندر چھپایا گیا تھا ،جو کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے کا خدشہ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.