تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:49

پشاور: جرگے کے دوران مخالفین کی فائرنگ ، 4افراد زخمی

جیو نیوز - پشاور…پشاور کے علاقے شیرو جھنگی میں جرگے کے دوران مخالفین کی فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ خزانہ کی حدود میں واقع شیرو جھنگی میں دو گرپوں کے درمیان تنازعہ حل کرنے کے لئے جرگہ ہورہا تھا۔ اس دوران کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی ایک گروپ نے فائرنگ کردی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.