24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:37
لاہورمیں خطاطی کے فن پاروں کی نمائش
جیو نیوز - لاہور… لاہورمیں خطاطی کے فن پاروں کی نمائش شرو ع ہوگئی ہے جو اٹھارہ جولائی تک جاری رہے گی۔ مصور خالد اسحٰق راٹھور کے فن پاروں کی اس نمائش کا اہتمام الحمرا آرٹ گیلری میں کیا گیا جس میں شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نمائش میں سینتالیس فن پارے رکھے گئے ہیں جواسما الحسنی ٰاور قرآنی آیات پر مبنی ہیں۔ نمائش میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ یہ فن پارے روایت سے ہٹ کر تخلیق کئے گئے ہیں ۔