تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:26

بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر، روزے دار سایہ دار جگہوں تک محدود

جیو نیوز - کراچی… ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے۔گرمی کی وجہ سے روزے دار گھروں یا سایا دار جگہوں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔سندھ میں جیکب آباد،دادو،لاڑکانہ،سکھر اور نواب شاہ سمیت مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔دن بھر موسم گرم رہنے کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود رہتے ہیں۔ بلوچستان کے میدانی علاقے اور پنجاب بھر میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔گرمی سے تنگ آئے روزے دار سایا دار جگہوں یا گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ گرمی کی لہر قبائلی علاقوں میں بھی پہنچ گئی ہے۔خیبر ایجنسی اور جنوبی وشمالی وزیرستان میں گرمی کی وجہ سے دن کے اوقات میں بازاروں میں سناٹا رہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.