تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:36

کابینہ نے سوئز حکام کو خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا، وفاق کا جواب

جیو نیوز - لاہور… وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو تحریری جواب میں بتایاہے کہ وفاقی کابینہ نے ابھی سوئس حکام کو خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا ، وزیراعظم اپنی کابینہ کے آئینی پابند ہیں اس لئے عدالت اپنے حکم پر نظرثانی کرے، وفاق نے کہاہے کہ نئے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کا آپشن اب ختم ہو چکا ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل نے این آر او عملدرآمد کیس میں سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق ، سپریم کورٹ کو تحریری جواب جمع کرایا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 90 کے تحت، وزیراعظم اپنی وفاقی کابینہ کے مشورے کے پابند ہیں اور ابھی کابینہ نے سوئس حکام کو خط لکھنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، جواب میں کہاگیاہے کہ 3 جنوری 2012ء کو 7 رکنی بنچ کو 17 رکنی بنچ کے فیصلے میں ترمیم کا اختیار نہیں تھا اور اب توہین عدالت سے متعلق آپشن نمبر 2 کا نئے وزیراعظم پر اطلاق نہیں ہوتا، اس لئے عدالت 12 جولائی کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.