تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:52

تھر میں 51موروں کی ہلاکت کے بعد مور بچاوٴ مہم شروع

جیو نیوز - کراچی… صحرائے تھر میں ایک ہفتے کے دوران موروں میں پھیلنے والی بیماری سے مزید 2 مور ہلاک ہوگئے،اب تک 51مور ہلاک ہوئے ہیں۔بیماری پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا جس کے بعد موربچاوٴ مہم شروع کردی گئی ہے۔تھر پا رکر کے دیہات جھن اور ورانی میں مزید 2 مور ہلاک ہوگئے ہیں۔اب تک ایک ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 51 تک جا پہنچی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مورو ں میں پھیلنے والی بیماری کا نوٹس لے لیا جس کے بعد مور بچاوٴ مہم کا آغاز شروع کر دیا ہے ،اس مہم کے تحت متاثرہ دیہاتوں میں مٹی کے برتن اورضروری ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔صوبائی کنزرویٹر سعید اختر بلوچ کا کہنا ہے کہ بیمار موروں کے نمونے پولٹری ریسرچ لیبارٹری کورنگی کراچی میں پہنچائے گئے ہیں ،رپورٹ آج ملنے کاامکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.