24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:1
پی پی اداروں کے درمیان تصادم کی فضا پیداکررہی ہے،ڈاکٹروسیم
جیو نیوز - لاہور…امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی سیاسی شہید بننے کے لئے اداروں کے درمیان تصادم کی فضا جان بوجھ کر پیدا کررہی ہے۔سپریم کورٹ قابل احترام ادارہ جس کی آزادی پر شب خون مارنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ایک بیان میں اُن کاکہناتھا کہ عدلیہ سے ہی قوم کو امیدیں ہیں۔ایک شخص کی کرپشن چھپانے کے لئے تمام آئینی و قانونی حدود کی پامالی کی جارہی ہے۔توہین عدالت قانون میں وہی اضافہ ممکن ہے جس کی آئین اجازت دے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے جعلی پاسپورٹ ،ویزا اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے کہاکہ جب اداروں میں کرپٹ عناصر بھرتی کیے جائیں گے توان سے خیر کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔آئے روز کوئی نہ کوئی اسکینڈل سامنے آرہا ہے۔جعلی پاسپورٹ ویزا اسکینڈل پوری دنیا میں ملک قوم کی رسوائی کا باعث بناہے۔اس گھناوٴنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔