تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:3

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز19ستمبر کو روانہ ہو گی

جیو نیوز - کراچی…پی آئی اے نے اپنے حج آپریشن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 19 ستمبر کو پشاور سے روانہ ہوگئی۔ ملک کے باقی شہروں سے حج پروازوں کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا ۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق اس سال پی آئی اے 240 پروازوں کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار عازمین حج کو جدہ اور مدینہ منورہ پہنچائے گی ، پشاور کے علاوہ حج پروازیں کراچی ، لاہور اسلام آباد ، ملتان ، سیالکوٹ اور کوئٹہ سے روانہ ہوں گی۔ سکھر کے عازمین حج کراچی کے راستے روانہ ہوں گے۔ پی آئی اے حج پروازوں کیلئے بوئنگ 747 ، بوئنگ 777 اور ایئربس اے 310 طیارے استعمال کرئے گی ، حجاج کرام کو وطن واپس لانے کیلئے پروازوں کا آغاز 10 نومبر سے ہوگا، پی آئی اے کا حج آپریشن 10 دسمبر کو مکمل ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.