25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:27
نئی کمپیوٹرائزڈ ووٹرز لسٹوں کی پرنٹنگ مکمل کرلی گئی ،الیکشن کمیشن
جیو نیوز - اسلام آباد… نئی کمپیوٹرائزڈ ووٹرز لسٹوں کی پرنٹنگ مکمل کرلی گئی ہے ،جس کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 43 لا کھ 65 ہزارسے زائدہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق نئی انتخابی فہرستوں میں مرد ووٹرز کی کل تعداد 4 کروڑ 77 لاکھ ،73 ہزار6 سو 92 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3کروڑ 65 لاکھ 91 ہزار 3 سو 59 ہے۔پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 83 لاکھ 8 ہزار 6 سو 44 ہے۔سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ 32 ہزار8 سو 77،خیبر پختونخوا میں 1 کروڑ 20 لاکھ 64 ہزار 5 سو 59،بلوچستان میں 32 لاکھ 78 ہزار ایک سو 64،فاٹا میں 16 لاکھ 75 ہزار 6 سو 97 جبکہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 4 ہزار 8 سو 20 ہے۔ نئی انتخابی فہرستیں اب متعلقہ اضلاع میں الیکشن کمیشن کے دفاتر بھجوا دی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان تک ووٹنگ لسٹوں میں نئے ووٹرز کا اندارج ہوسکے گا۔