25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:27
کوئٹہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز پر فائرنگ کا مقدمہ درج
جیو نیوز - کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے شاوکشاہ روڈ پر گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق شاوکشاہ روڈ ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز ابرار احمد اور اسکے ساتھی اکبر علی پر فائرنگ کر نے والے نا معلوم افراد کیخلاف مقدمہ گوالمنڈی تھانہ میں قتل اقدام قتل،اور انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کر لیا گیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے واقعہ میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت بھی نہیں ہو ئی ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔