25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:27
پشاور ، سربند میں پولیس چوکی پر حملے کے بعد نفری میں اضافہ
جیو نیوز - پشاور… پشاور کے نواحی علاقے سربند میں پولیس چوکی پر حملے کے بعد نفری بڑھادی گئی ہے۔ تھانہ سربند کی حدود میں واقع ریاض شہید چوکی پر رات گئے شرپسندوں نے حملہ کیا تھا۔ جوابی کاروائی پر شر پسند بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران شرپسندوں کا تیسرا بڑا حملہ تھا جس کے بعد پشاور اور خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقو ں پر واقع چوکیوں پر پولیس نفری بڑھادی گئی ہے۔ نواحی علاقوں میں قائم چیک پوسٹوں پر بھی ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔