25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:49
تھرپارکر، موروں کو لگی پراسرار بیماری کی وجہ سامنے آگئی
جیو نیوز - کراچی… تھرپارکر میں پر اسرار بیماری کے باعث موروں کی اموات کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ صحرا میں مور رانی کھیت نامی بیماری سے ہلاک ہورہے ہیں۔ تھر کے صحرا میں رنگ بکھیرنے والے موروں کو کسی کی نظر لگ گئی ۔۔صحرا کا یہ خوبصورت پرندہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق تھر میں موروں کی ہلاکت کی وجہ رانی کھیت کی بیماری ہے جو جانوروں اور پرندوں میں عام ہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ مزید تحقیقات کے لئے وائرس آئسولیشن ٹیسٹ اورزندہ پرندوں کے نمونے لیناضروری ہے۔ بیماری کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔