تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:13

پاسپورٹ اسکینڈل کے سرغنہ رحمن ملک ہیں، رانا ثناء اللہ

جیو نیوز - فیصل آباد… وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اولمپک پاسپورٹ اسکینڈل کے مرکزی سرغنہ رحمان ملک ہیں،انہیں گرفتار کرکے تحقیقات کی جانی چاہئیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ رحمان ملک غیر ملکی ایجنسیوں کے ایجنٹ ہیں جو پاسپورٹ دفاتر سے ماہانہ وصول کرتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اولمپک پاسپورٹ اسکینڈل سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیڈ گورننس کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین بولڈ ہوگی۔ اس سے قبل میٹرک کے امتحانات کے نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر مشرف کے ساتھیوں کو ساتھ ملا کر تبدیلی کے نام پر قوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.