25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:46
برطانوی اخبارکیخلاف مقدمہ درج کرانے کافیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد…حکومت پاکستان نے اولمپکس ویزا اسکینڈل کو جھوٹ اور غلط قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کافیصلہ کیاہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی زیر صدارت ہوا۔اِس میں نیٹو سپلائی سے متعلق تحریری معاہدے کی منظوری دی گئی جبکہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت بعض اہم مقدمات پر غورکیاگیا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرااورڈی جی محکمہ پاسپورٹ نے اولمپکس ویزا اسکینڈل کے بارے میں بریفننگ دی اور بتایاکہ محکمہ پاسپورٹ سے کوئی جعلی یا فرضی پاسپورٹ جاری نہیں ہوا،پاسپورٹ کے مندرجات دُرست ہیں ، ریکارڈ میں بھی ٹمپرنگ نہیں پائی گئی۔ بعد میں کابینہ نے ویزا اسکینڈل ایشو پر برطانوی اخبار دی سن کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کافیصلہ کیا۔ ویزا اسکینڈل پر کابینہ اجلاس میں اُس وقت گرما گرمی بھی دیکھنے میں جب وفاقی وزیربابرخان غوری نے کہا کہ اگر برطانوی اخبار کی خبر غلط تھی تو پاکستان میں گرفتاریاں کیوں کی گئیں،قوم کی بیٹیوں کوغلط گرفتار کیوں کیاگیا۔فاروق ایچ نائیک نے مطالبہ کیا کہ خوف پھیلانے اورگرفتاریاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔