25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:46
گوجرانوالہ میں بیوی نے سابق شوہر کو قتل کردیا
جیو نیوز - گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں ناراض بیوی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا پولیس نے اس کی بیوی اور معصوم بچے کو گرفتار کر لیا ،بیوی نے اقبال جرم کرتے ہوے کہا کہ مجھ پر ظلم کرتا تھا میں نے گولی مار دی۔ تھانہ سول لائن میں گرفتار خاتون نے اقبال جرم کرتے ہوے بتایا کہ اس کی اپنے شوہر اسد حسن جو کہ کمشنر آفس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلائنگ کی پوسٹ پر تعینات تھا ،کئی ماہ سے جھگڑا چل رہا تھا وہ اس پر طرح طرح کے تشدد کرتا تھا اس دوران اس نے مجھے طلاق بھی دے رکھی تھی کل رات بچوں کو ملنے کے لیے آئی تو ،بچوں نے مجھے رات گھر پر رکھ لیا اس دوران دوبارہ تو تکررا ہوئی تو میں نے گولی مار کر اسے قتل کر دیا پولیس نے اس کے 14 سالہ بیٹا منیب کو بھی حراست میں لے لیا جس نے بتا یا کہ ماما نے پاپا کو قرآن پڑھنے کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا ہے ۔