25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:25
نیٹو سپلائی: معاہدے کی تفصیلات سے کابینہ ارکان کو لاعلم رکھنے کی کوشش
جیو نیوز - اسلام آباد … نیٹو روٹ کی بحالی کے معاہدے کی تفصیلات سے متعلق وفاقی کابینہ کے ارکان کو لاعلم رکھنے کی کوشش کی گئی اور مسودہ ان کے سامنے رکھ کر رسمی منظوری لی گئی۔ ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس کے آغاز پر ارکان کو نیٹو روٹ معاہدے کے مسودے کی نقل دی گئی جسے اجلاس کے اختتام پر واپس بھی لے لیا گیا۔ وزراء کو معاہدے پر بریفنگ بھی نہ دی گئی، بس اتنا بتایاگیا کہ تمام اداروں نے معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔ ایف بی آر کی طرف سے کابینہ کو نیٹو روٹ کی اشیاء پر ٹیکس سے متعلق کچھ معلومات دی گئیں۔