25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:40
اے این پی کا خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ پر سخت موٴقف اپنانے کا فیصلہ
جیو نیوز - پشاور … عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے صوبے میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت موٴقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک نے ایک بیان میں کہاہے کہ رمضان المبارک کاآغاز ہوتے ہی صوبے میں طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ افراسیا ب خٹک کے مطابق خیبرپختونخوا میں بجلی کی پیداوار 4 ہزار میگاواٹ سے زائد جبکہ کھپت 1700 میگاواٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے جبکہ گرڈ اسٹیشنز اور ٹاورز پر حملے معمول بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں واپڈا نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تواس کے خلاف سخت لائحہ عمل ترتیب دیاجائے گا۔