25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:40
کے 4منصوبے پر بریفنگ:صدر نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو طلب کرلیا
جیو نیوز - اسلام آباد…صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کراچی کو یو میہ65کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبہ K-IVاور نکاسی آب کے منصوبہ S-IIIپر فوری کا م کا آغاز کر نے کی ہدایت کی ہے اور ایم ڈی واٹر بورڈ کو بریفینگ کے لیے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ واٹر بورڈ کے تر جمان کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان نے اپنے حالیہ دورہ کراچی کے مو قع پر ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کو طلب کر کے ان سے کراچی میں فراہمی و نکاسی آب سے متعلق بریفنگ لی جس میں آصف علی زرداری نے کہا کہ کراچی اس خطے میں معاشی حب کی حیثیت رکھتا ہے یہ شہر پورے پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اس کی تعمیر و تر قی سے پورا پاکستان خوش حال ہو گا۔