26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:40
کوئٹہ: سورینج میں کان میں گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق
جیو نیوز - کوئٹہ … کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے 2مزدور عبدالغنی اور مصری خان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مائنز ریسکیو کے عملے کی کوششوں سے دونوں کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ جاں بحق ہونے والے دونوں مزدوروں کا تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے۔