تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:40

پشاور: جی ٹی روڈ پر گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

جیو نیوز - پشاور … پشاورمیں محکمہ ایکسائز نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرلیا۔ محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پرمشکوک گاڑی روک کرتلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 5 عدد کلاشنکوف، 5 پستول ،2 دیسی ساخت کی بندوقیں اور ہزاروں کارتوس شامل ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق اسلحہ قبائلی علاقہ سے سیالکوٹ اسمگل کیا جا رہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.