26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:40
پشاور یونی ورسٹی کو بہترینبنانا حکومت کی ترجیح ہے،میاں افتخار
جیو نیوز - پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پشاور یونی ورسٹی کو دنیا کی بہترین درسگاہوں کی صف میں کھڑا کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ پشاور یونی ورسٹی اساتذہ کے وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین سے ملاقات کر کے یونی ورسٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد سے گفت گو میں میاں افتخار نے کہا کہ پشاور یونی ورسٹی کا شمار ملک کی بہترین یونی ورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پشاور یونی ورسٹی کو ترقی دے کر دنیا کی بہترین یونی ورسٹیوں کی صف میں کھڑا کیا جائے۔ میاں راشد حسین شہید ہال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کرتے ہوئیوزیر اطلاعات میاں افتخار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہال میں جدید آلات کی تنصیب اور طلبہ کی تمام ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔