26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:40
کشمور: کچے کے علاقے میں کارروائی، 2 ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار
جیو نیوز - کشمور … کشمور کے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کے دوران 2 ڈاکووٴں کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ ڈاکووٴں کی متعدد کمین گاہیں جلادی گئیں۔ ایس ایس پی کشمور عمر سلامت کے مطابق گھیل پور سمیت کچے کے مختلف علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران 2 بدنام ڈاکووٴں نورکوش اور اسرار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ڈاکووٴں پر سندھ اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں قتل، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان سمیت متعدد سنگین مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکووٴں کی متعدد کمین گاہوں کو بھی آگ لگادی گئی۔