تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:56

ڈیرہ غازی خان: گندم پیسنے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا

جیو نیوز - ڈیرہ غازی خان …ڈیرہ غازیخان میں گندم پیسنے سے انکار پر شوہر نے مبینہ طور پر روزہ دار بیوی کو زندہ جلا دیا۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ مبارک کے رہائشی محمد اسماعیل نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بھتیجی خورشید بی بی کو شوہر سلیمان نے روزہ کے دوران گندم پیسنے سے انکار پر پٹرول چھڑک کر زندھ جلادیا،محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ خورشید بی بی کو زندھ جلانے میں سلیمان کے ساتھ اسکی والدہ اور بھائی بھی شریک تھے،دوسری جانب علاقے کے ایس ایچ او کلیم گاڈی کا کہنا ہے کہ خورشید بی بی نے شوہر سے جھگڑے کے بعد پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگائی،ذرائع کے مطابق خاتون کی شادی کو ابھی چار ماہ بھی پورے نہیں ہوئے تھے،پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.