26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:56
برما میں مسلمان کشی پر عالمی برادری کردار ادا کرے،منور حسن
جیو نیوز - لاہور… جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے،عالمی برادری خصوصاً مسلم ممالک مظالم روکنے کیلئے برمی حکومت پر سفارتی دباوٴ ڈالیں،اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے برما میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ برمی مسلمانوں کے تحفظ اور انہیں بنیاد ی انسانی حقوق فراہم کرنے کیلئے وہاں کی حکومت پر دباوٴ ڈالا جائے،منور حسن کا کہنا تھا کہ برمی وفدنے انہیں بتایا کہ مسلمانوں کو مذہب تبدیل کرنے سے انکار پر بدترین مظالم کانشانہ بنایا جاتاہے جبکہ مسلم خواتین سے اجتماعی زیادتی کے بھی واقعات ہورہے ہیں۔