26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:56
فحاشی و عریانی کی روک تھام ، درخواست سماعت کیلئے منظور
جیو نیوز - اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے میڈیا پر فحاشی اور عریانی روکنے کے لیے قاضی حسین احمد اور جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین احمد کے خط کو آئینی درخواست میں تبدیل کرتے ہوئے 27جولائی کو سماعت مقرر کر دی۔ عدالت نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل ، چیئر مین پیمرا ، اور درخواست گزاروں کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔ قاضی حسین احمد ، امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی اور جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا کہ بھارتی ٹی وی چینلز ، غیر قانونی چینلز اور دیگر چینلز پر عریانیت اور فحش مناظر روکے جائیں ۔ خط کے ساتھ قاضی حسین احمد نے ملی یک جہتی کونسل کی عریانیت کے خلاف قرار داد اور 24جید علما کی رائے بھی منسلک کی تھی۔