تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:56

اپوزیشن کی تمام جماعتیں پیپلز پارٹی کی حکومت کو فارغ کریں،سلیم سیف اللہ

جیو نیوز - اسلام آباد…مسلم لیگ ہم خیال کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین سلیم سیف اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف، عمران خان، آفتاب شیرپاوٴ، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر پیپلز پارٹی کی حکومت کو فارغ کریں۔ مسلم لیگ ہم خیال کے سلیم سیف اللہ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ عوام مسلم لیگ ن ، ہم خیال اور ان کی اتحادی جماعتوں کوآئندہ انتخابات میں کامیاب کرائیں گے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ق نے عوامی مینڈیٹ کے خلاف پیپلز پارٹی سے اتحاد کیا ہے، ریفرنس تو ق لیگ کے خلاف بھیجا جانا چاہیئے، ہم خیال گروپ نے تو 3 سال پہلے ق لیگ سے علیحدگی اختیار کی تھی تب ہمارے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو کیوں نہیں بھیجا گیا۔ اس موقع پربلوچ نوجوانوں کے گروپ نے مکرم زہری کی قیادت میں مسلم لیگ ہم خیال میں شمولیت اختیار کی ، سلیم سیف اللہ نے مکرم زہری کو مسلم لیگ ہم خیال بلوچستان کاصدر بنانے کا اعلان بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.