26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:57
ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہو نے والامکینوں کی فائرنگ سے ہلاک
جیو نیوز - پشاور…پشاور کے علاقے ترناب فارم میں ڈکیتی کی غرض سے گھر میں داخل ہونے والے ڈکیتوں پر گھر والوں کی فائرنگ سے 1 ڈکیت ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ترناب فارم کے رہائشی شکیل رضا نے تھانہ چمکنی میں پرچہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ افطاری کے بعد نامعلوم مسلح افراد ان کے گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے، جس پر اہل خانہ نے مزاحمت کی ۔ ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اہل خانہ کی جوابی فائرنگ سے 1 ڈکیت گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا جب کہ 2 ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔