تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 3:23

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

جیو نیوز - کراچی… کریم آباد کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہنگی ٹاوٴن کے علاقے قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص زخمی ہوا، ریسکیو ذرائع کے مطابق محمود آباد نمبر 6میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ اس سے پیشترکراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمشید روڈ نمبر 2پر کولڈ ڈرنک کی دکان پر فائرنگ کر کے عدنان نامی شخص کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔جہانگیر روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔لانڈھی میں پڑوسیوں میں ذاتی جھگڑے کے دوران ہونے والے تصادم میں فائرنگ، لاٹھیاں اور ڈنڈے چلنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر صورت حال پر کنٹرول کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.