26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:24
فیصل آبادمیں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے گرفتار
جیو نیوز - فیصل آباد…فیصل آباد میں درندہ صفت ملزمان 16 سالہ کی لڑکی کو اغواکرنے کے بعد اسے 6 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانا بناتے رہے،پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد صادق ڈوگر کے مطابق 6 روز قبل سدھار کے علاقے سے محنت کش کی 16 سالہ بیٹی لاپتہ ہوگئی،جو 6 روز بعد قریبی کھیتوں سے بے ہوشی کی حالت میں ملی۔ایس ایس پی کے مطابق ورثاء نے متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا اور پولیس کو بھی اطلاع دی،ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے بیان کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔