تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:40

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، گجرانوالا، سرگودھا ڈویژن ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم رہا۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ، بنوں ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پٹن میں 29، بنوں میں 23، راولپنڈی 22، اسلام آباد12 ،مری 05 اور لاہور میں 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.