26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:13
ریلوے کا ڈیزل لانے والی مال گاڑی کراچی سے روانہ
جیو نیوز - کراچی… ریلوے کا ڈیزل لانے والی مال گاڑی کراچی سے روانہ ہوگئی ہے جوحیدر آباد،سکھر اور ملتان میں ڈیزل سپلائی کرتے ہوئے آج کسی وقت لاہور پہنچے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی سپلائی میں تاخیر سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔ریلوے کا پاس ایک دن کا ڈیزل موجود ہے جو اوپن مارکیٹ سے خریدا گیا ہے۔ پی ایس او نے ریلوے کو تیل دینے سے انکار کردیا تھا اس لیے اوپن مارکیٹ سے تیل خریدنا پڑا۔