26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:45
کوئٹہ :ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کی گاڑی سے کچلے جانے والے شخص کی شناخت
جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے شاوکشاہ روڈ پر دو روز قبل فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈپٹی دائریکٹر ایجوکیشن کی گاڑی تلے کچل کرہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ہوگئی۔لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق 24جولائی کو کوئٹہ کے شاوکشاہ روڈ پر واقع ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز ابرار حسین اور اسکے ساتھی اکبر علی پر فائرنگ کر نے والے اور بعدازیں ان کی گاڑی کے نیچے کچل کرہلاک ہو جانے والے شخص کی شناخت نذیر احمد کے نام سے ہوئی جس کی لاش بولان میڈیکل کمپلیکس سے ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔