26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:10
توہین عدالت قانون کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج پھر ہوگی
جیو نیوز - اسلام آباد… توہین عدالت قانون کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج پھر ہوگی اور چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ کل ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیے کہ توہین عدالت میں وزیر اعظم کو استثنیٰ نہیں دیا گیا تو صدر کو کیسے دے سکتے ہیں، کسی سے ذاتی عناد نہیں، توہین عدالت کے نئے قانون کو آئین کی کسوٹی پر پرکھ کر فیصلہ دیں گے۔ جسٹس تصدق جیلانی نے کہا تھا کہ بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن کا واک آوٴٹ عوامی مینڈیٹ سے دھوکا ہے۔