تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:26

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں، ایک شخص ہلاک

جیو نیوز - گجرات… گجرات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ منڈی بہاوٴالدین میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔گجرات شہر اور گردونواح میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ منڈی بہاوٴالدین میں رات بھر ہونیوالی بارش کے بعد جمعہ محلہ میں ایک مکان کی چھت گرگئی جس سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، چکوال ، کھاریاں اور ملکہ کوہسار مری میں بھی بارش ہوئی جبکہ اسلام آباد میں ہلکی بوندا باندی اور پسرور میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔قبائلی علاقے میران شاہ میں ہونیوالی موسلادھار بارش سے دریائے توچی اور چشمہ میں طغیانی آگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.