تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:42

اولمپک ویزا اسکینڈل،100سے زائد افراد گرفتار ہوچکے، برطانوی اخبار

جیو نیوز - لندن… ایک برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ اولمپک ویزا اسکینڈل میں پاکستان میں ایک سو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،تاہم کئی سرغنہ فرار ہوچکے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق آئی ایس آئی کا کہنا ہے کہ اب تک سو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،اس کے ساتھ ان تمام پاکستانیوں کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ،جو حالیہ ہفتوں میں برطانیہ گئے ہیں۔ پاکستانی ہوائی اڈوں پر انٹیلی جنس بڑھادی گئی ہے کہ کوئی مشتبہ شخص پرواز نہ کرسکے۔ اخبار کے مطابق ایف آئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اب تک درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے مافیالیڈروں تک پہنچنے کے لئے تحقیقات کی جائیں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.