26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:59
کراچی، پرتشدد کارروائیوں میں مزید 2افراد ہلاک
جیو نیوز - کراچی… کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں رات گئے ذاتی دشمنی کی بنا پر نامعلوم افراد نے دو رکشوں کو آگ لگا دی جبکہ گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ سے محمد سہیل نامی شخص کی لاش ملی ہے۔ مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں ماری گئیں۔ محمود آباد نمبر چھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے کارکن طاہرکو قتل کردیا۔ ادھر پولیس کے مطابق گلستان جوہرکے علاقے پہلوان گوٹھ میں جرائم پیشہ افراد کی موجوگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اس سے قبل پاک کالونی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرکے 20مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔