تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:18

لاہور میں بارش، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا

جیو نیوز - لاہور… لاہور میں صبح سویرے موسلا دھار بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔سحری کے وقت ہی گہرے بادل لاہور پر چھا گئے اور خوش گوار ہوائیں چلنے لگیں۔ صبح سویرے بادل اچانک برسنے لگے ، موسلادھار بارش سے ہر طرف جل تھل ہو گیا۔ حبس اور گرمی کا زور ٹوٹنے سے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ لاہور میں اب بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.