تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:51

کوئٹہ ،پرنس روڈ پر دکان میں آتشزدگی

جیو نیوز - کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر دکان میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ شاوکشاہ روڈ پر دکان میں شارٹ سر کٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا اور دکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.