تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:7

رمضان میں لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور… پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے رائے ونڈ کو تحصیل کا درجہ دے دیا،انہوں نے کہاکہ زرداری ٹولہ پنجاب کی ترقی اورخوش حالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے،پنجاب میں صنعت و تجارت اور زراعت کو جان بوجھ کر تباہ کیا جا رہا ہے۔۔وزیراعلیٰ پنجاب نے آج رائے ونڈ گورنمنٹ ہائی اسکول میں ٹینٹ آفس لگایا جہاں رائیونڈ اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ان سے ملاقات کی،شہباز شریف نے کہاکہ رائے ونڈ میں ماڈل بازار عید تک مکمل ہو جائے گا،جس کاافتتاح وہ خود کریں گے،وزیراعلیٰ نے چیف آفیسرشہزاداقبال کوعوامی مسائل میں غفلت برتنے پر عہدے سے ہٹا دیا اورکہاکہ سرکاری افسر قبلہ درست کرلیں،عوامی خدمت نہ کرنے والے افسروں کوبرداشت نہیں کیاجائیگا،شہبازشریف کاکہناتھاکہ رمضان المبارک میں کراچی سے پشاور تک بدترین لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.