26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:7
لاڑکانہ، چلڈرن اسپتال میں دو دن میں7بچوں کا انتقال
جیو نیوز - لاڑکانہ… لاڑکانہ کے چلڈرن اسپتال میں دودن کے دوران سات بچے انتقال کرگئے۔لاڑکانہ چلڈرن اسپتال ذرائع کے مطابق منگل کو اسپتال میں شدید گرمی ،حبس اورائیرکنڈیشن خراب رہنے کے باعث چارنومولود زندگی کی بازی ہار گئے۔ زندگی بانٹنے والے اسپتال میں موت کا پروانہ پھر بھی خاموش نہ ہوا اوراگلے ہی دن بدھ کی شب شہدادکوٹ سے لائے تین بچے بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔انتقال کرنے والے بچوں میں جڑواں بھی تھے۔ بچوں کی مسلسل ہلاکتوں پر ورثاء سراپا احتجاج بن گئے اور انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ بھی کیاگیا۔ دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر اشفاق میمن کا کہنا ہے کہ اسپتال میں مطلوبہ سہولتیں میسر نہیں، لوڈ شیڈنگ بڑھتی جارہی ہے۔ ایم ایس کا کہنا تھا کہ سہولتیں دسیتاب نہ ہونے کے باوجود ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کہ بچوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات میں بچوں کی ہلاکتیں طبیعت زیادہ بگڑ جانے کے سبب ہوئیں۔