تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:7

شمالی علاقوں اور پنجاب میں بارشیں،جنوب بدستور گرمی کی لپیٹ میں

جیو نیوز - کراچی… پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ منڈی بہاوٴالدین میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے باپ ہلاک اور بیٹا زخمی ہوگیا۔ کھاریاں،گجرات،چکوال اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے۔گجرات میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔جنوبی پنجاب کے مختلف علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسم جزوی ابر آلود ہے۔سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.