26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:7
ایم کیوایم کے سہیل منصور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب
جیو نیوز - اسلام آباد… ایم کیوایم کے سہیل منصور کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے ۔ خزانہ امور سے متعلق دونوں پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ایم کیوایم ارکان کو مل گئی ہے ۔ قومی اسمبلی کی اس قائمہ کمیٹی کی سربراہی، پیپلز پارٹی کی فوزیہ وہاب کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی ، نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے اسکا اجلاس ، اسلام آباد میں ہوا جس میں خواجہ سہیل منصور کو چیئرمین منتخب کیا گیا،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی سربراہ ایم کیوایم کی نسرین جلیل ہیں ، اس طرح دونوں ایوانوں کی خزانہ امور سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اب ایم کیوایم کے پاس آگئی ہے۔