26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:7
شارٹ فال 4 ہزار 344 میگا واٹ ،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
جیو نیوز - لاہور… ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے۔ شارٹ فال 4 ہزار 344 میگا واٹ ہو گیا جسے پورا کرنے کے لئے لاہور سمیت دیگر شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 18 ہزار 488 میگا واٹ جبکہ پیداوار صرف 14 ہزار 144 میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال شارٹ فال 4 ہزار 344 میگا واٹ کی سطح پر پہنچ گیا۔ بجلی کی طلب اور پیداوار میں واضح فرق کے باعث لاہور میں 12 سے 14 گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں 16 سے 18 گھنٹے بجلی نہیں آتی۔ سخت گرمی اور رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔