26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:7
ملک کے مختلف علاقوں میں18گھنے تک کی لوڈشیڈنگ
جیو نیوز - لاہور… ملک بھر کے شہری و دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16سے 18 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔چیچہ وطنی میں بجلی کی بندش پر وکلا نے کام بند کردیا۔سندھ کے شہری و دیہی علاقوں میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔حیدرآباد،ٹنڈو باگو،ٹنڈو محمد خان اور سکھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔جیکب آباد اور بدین کے شہری علاقوں میں 10اور دیہی علاقوں میں 12گھنٹوں تک بجلی بند رہتی ہے۔ پنجاب کے کئی علاقوں میں سحر و افطار کے اوقا ت میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے لوگ تنگ آگئے ہیں۔ بلوچستان میں جعفرآباد،نصیرآباد، جھل مگسی ، بولان اور سبی ،چمن ،لورالائی،قلعہ سیف اللہ میں روزانہ 16سے 18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ خیبر پختونخوا کے ایبٹ آباد،نوشہرہ ،کرک ،کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیہی و شہری علاقوں میں بھی بجلی کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔