تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:57

پشاور، افغانستان اسمگل کیا جانیوالا گوشت نیلام کر دیا گیا

جیو نیوز - پشاور… پشاور کی ضلعی انتطامیہ نے قبضے میں لیا گیاسینکڑوں جانوروں کا گوشت دو سو روپے فی کلو کے سرکاری نرخ پرنیلام کردیا۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ گوشت افغانستان اسمگل کرتے ہوئے چھاپہ مار کر قبضے میں لیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دو سو بیس جانوروں کا گوشت دو سو روپے فی کلو میں نیلام کیا گیا ہے جسے قصابوں نے خریدا اور اور عوام کو دو سو روپے فی کلو ہی کے ریٹ پر فراہم کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان قصابوں کو نرخ نامہ بھی دیا گیا ہے جسکی چیکنگ مجسٹریٹ کریگا اور زیادہ دام وصول کرنے والوں کے خلاف موقع پر ہی کاروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.