26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:13
کراچی،چوری کی گئی مورتیاں آثار قدیمہ کے حوالے کرنے کا حکم
جیو نیوز - کراچی… کراچی کی مقامی عدالت نے پکڑی جانے والی نایاب مورتیاں محکمہ آثار قدیمہ کی تحویل میں دیتے ہوئے نیشنل میوزیم منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔گزشتہ روز جوڈیشیل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں محکمہ آثارقدیمہ کی جانب سے نایاب مورتیوں کی حوالگی سے متعلق اتھارٹی لیٹرجمع کروایا گیا تھا۔محکمہ آثار قدیمہ نے موقف اختیار کیا کہ نایاب مورتیاں چوری بھی ہوسکتی ہیں لہٰذا انہیں محکمہ آثار قدیمہ کی تحویل میں دیدیاجائے۔عدالت نے محکمہ آثارقدیمہ کی درخواست پر نایاب مورتیاں نیشنل میوزیم منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔