26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:13
سیکیورٹی خدشات،خیبر ایجنسی سے نیٹو سپلائی غیر معینہ مدت کیلئے بند
جیو نیوز - پشاور… خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرنیٹو سپلائی کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 2روز قبل جمرود بازار کے قریب شدت پسندوں کے نیٹو سپلائی پر حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیٹو سلائی کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیاہے۔پشاورسے یہاں پہنچے والے کنٹینرز کو واپس پشاوربھیج دیاگیاہے۔دو روز قبل روز جمرود بازار کے قریب شدت پسندوں نے نیٹو کے کنٹینرزپر فائرنگ کردی تھی جس میں ڈرائیورہلاک اور کلینر زخمی ہوگیاتھا۔لنڈی کوتل میں بھی نیٹو قافلہ کو نشانہ بنایاگیاتھا اورکنٹینرز پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔