26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:13
پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج
جیو نیوز - لاہور… پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج شروع کر دیا۔ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری تک پر امن احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اسپتالوں میں کام نہیں چھوڑیں گے اور نا سڑکوں پر نکلیں گے۔ احتجاج کے دوران تمام اسپتالوں کے وارڈز، ایمرجنسی اور آوٴٹ ڈور میں معمول کے مطابق کام ہوتا رہا۔ جنرل اسپتال لاہور میں احتجاج کے سلسلے میں ڈاکٹروں کا اجلاس بلایا گیا۔ وائی ڈی اے جنرل اسپتال کے صدر ڈاکٹر اجمل کا کہنا تھا کہ تمام ڈاکٹر معمول کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔